پرویز خٹک

وزیراعلیٰ بن کر خیبر پختونخوا کی محرومیوں کا خاتمہ کروں گا‘پرویز خٹک

ویب ڈیسک :پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرینز کے چیئرمین پرویز خٹک نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ بن کر خیبرپختونخوا کی محرومیوں کا خاتمہ کروں گا، قوم ہمارا ساتھ دے۔
پرویز خٹک نے وکلاءکنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی ایک ناسور ہے، امن کے قیام کے لئے پاک فوج جانوں کے نذرانے پیش کررہی ہے، ہمارے جوان دہشت گردی کے خلاف جہاد کر رہے ہیں، ان کی ناقابل فراموش لازوال قربانیوں پر قوم کو فخر ہے، ہم اداروں کے ساتھ ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ عام انتخابات شفاف، غیرجانبدارانہ اور آزادانہ ہوں گے اس بات کا ہم کو یقین ہے، قانون و آئین کی بالادستی کے بغیر جمہوریت اور جمہوری ادارے مستحکم نہیں ہوسکتے۔
پرویز خٹک نے کہا کہ اداروں کے درمیان خوشگوار تعلقات مضبوط پاکستان کی ضمانت ہیں، وکلاءبرادری نے ہمیشہ جمہوریت کے استحکام کی جنگ لڑی، بروقت، غیرجانبدارانہ اور شفاف انتخابات ہی ملک کے بحرانوں کا واحد حل ہیں۔

مزید پڑھیں:  طارق بشیر چیمہ کی رکنیت مختصر معطلی کے بعد بحال