مہنگائی میں کمی

مہنگائی میں کمی‘شرح12ماہ میں سب سے نیچے سطح پر آگئی

ویب ڈیسک :ادارہ شماریات کے مطابق ملک میں مہنگائی میں کمی آنا شروع ہو گئی ہے جس کے بعدشرح 29.2فیصد پر آگئی۔
نگران وفاقی وزیر خزانہ شمشاد اختر کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی ( ای سی سی) کے اجلاس میں ادارہ شماریات کی جانب سے مہنگائی پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ مہنگائی کی شرح 12 ماہ میں سب سے نیچے سطح پر آگئی ہے ۔
اعلامیے کے مطابق ادارہ شماریات نے بریفنگ میں بتایا کہ مہنگائی مئی کے بعد کم ہونا شروع ہوئی ہے، مئی میں مہنگائی کی شرح 38 فیصد تھی جو کم ہو کر 29.2 فیصد ہوگئی ہے۔
ادارہ شماریات نے بتایا کہ مہنگائی کی شرح میں کمی کی وجہ روپے کی قیمت میں استحکام ہے۔
ای سی سی کی جانب سے ہدایت کی گئی کہ متعلقہ وزارتیں صوبوں سے مل کر کھاد کی مقررہ قیمت پر دستیابی یقینی بنائیں،کھاد کی قیمت زیادہ وصول کرنے والے ڈیلرز کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔

مزید پڑھیں:  کرپشن میں ملوث افسران کا سراغ لگانے کیلئے ایجنسیوں کی مدد لینے کا فیصلہ