محکمہ موسمیات

پشاور سمیت دیگر اضلاع میں‌موسم سرد اور خشک رہے گا، محکمہ موسمیات

ویب ڈیسک: محکمہ موسمیات کی جانب سے پشاور سمیت دیگر اضلاع اور ملک کے میدانی علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کی رپورٹ جاری کر دی گئی ہے۔
اس حوالے سے جاری ہونیوالی رپورٹ میں وضاحت کی گئی ہے کہ بالائی سندھ، پنجاب اور خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں میں دھند کا راج رہے گا جبکہ سردی کی شدت میں مزیر اضافہ ہونے کا بھی امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد سمیت مری، گلیات اور گرد و نواح میں موسم سرد اور خشت رہے گا۔
رپورٹ میں مزید وضاحت کی گئی ہے کہ ڈیرہ غا زی خان، مردان، صوابی، چارسدہ نوشہرہ، پشاور اور ڈیرہ اسماعیل خان میں دھند چھائی رہے گی۔ آس پاس کے پہاڑی علاقوں میں برفباری کے باعث ٹھنڈی ہوائوں کا راج رہے گا جس سے ٹھنڈ مزید بڑھے گی۔

مزید پڑھیں:  عدلیہ، اسٹیبلشمنٹ، اور پارلیمنٹ میں کھینچا تانی ہے،عشرت العباد