باکسنگ ڈے ٹیسٹ

باکسنگ ڈے ٹیسٹ:کرکٹ آسٹریلیا کا میلہ سجانے کا اعلان

ویب ڈیسک :آسٹریلیا کے کرکٹ بورڈ نے پاکستان کے خلاف باکسنگ ڈے ٹیسٹ کے دوران کرکٹ میلہ لگانے کا اعلان کردیا۔
باکسنگ ڈے ٹیسٹ کے لیے میلبورن کرکٹ گراونڈ کے باہر پاکستان فین زون کو کرکٹ میلہ کا نام دیا گیا ہے۔
کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق کرکٹ میلہ ایم سی جی کے گیٹ نمبر چار کے باہر لگایا جائے گا‘ جوکہ ٹیسٹ کے ابتدائی 3 روز جاری رہے گا، جس میں پاکستانی شائقین چارپائیوں پر بیٹھ کر میچ دیکھ سکیں گے۔
کرکٹ میلے میں پاکستانی کھانوں کے ٹرک، ٹیپ بال کرکٹ میچ اور بچوں کے لیے رنگارنگ اسٹالز لگائے جائیں گے۔
مزید بتایا گیا کہ اس دوران شائقین کرکٹ چارپائیوں پر بیٹھ کر بڑی اسکرین پر میچ دیکھ سکیں گے –

مزید پڑھیں:  پشاور، شجرکاری آلودگی سے بچانے کا اہم ذریعہ ہے، فضل حکیم یوسفزئی