سگی بہن

پشاور:بھائیوں نے اپنی سگی بہن کو موت کے گھاٹ اتار دیا

ویب ڈیسک :پسند کی شادی کا شاخسانہ :پشاور کے علاقے ناگمان میں بھائیوں نے اپنی سگی بہن کو فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا ۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق مقتولہ گزشتہ روز خالی کے گھر آئی تھی کہ ملزم بھائیوں نے شبقدر سے آکر قتل کردیا اور فائرنگ کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ۔
مقتولہ (س) دختر فضل گل عمر 30سال نے 5سال قبل افغان مہاجر سے شادی کی جس نے بعد میں اسے طلاق دی تھی ۔
پولیس نے زوجہ بادام گل ساکن بھٹیاں ناگمان کی مدعیت میں ملزمان سکندر،مراد، پسران فضل گل ساکنان شبقدرکیخلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے ۔

مزید پڑھیں:  مالاکنڈ میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق