پیپلز پارٹی خیبر پختونخوا

پیپلز پارٹی خیبر پختونخوا نے انتخابات کی تیاریوں کا آغاز کردیا

ویب ڈیسک :پیپلز پارٹی خیبر پختونخوا نے ملک بھر میں ہونے والے عام انتخابات کی تیاریوں کاباقاعدہ آغاز کردیا ۔
اس سلسلے میں پارٹی کے صوبائی رہنماءسید ظاہر علی شاہ کی رہائش گاہ پراہم بیٹھک ہوئی جس میں صوبائی سیکرٹری اطلاعات امجد خان آفریدی ‘صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری ملک طماش خان ‘پشاور ڈویژن کے صدر مصباح الدین شریک ہوئے ۔
ملاقات کے دوران صوبے کی سیاسی معاملات پر تبادلہ خیال کے علاوہ انتخابات سے متعلق اہم امور پر بات چیت کی گئی ۔
ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کے وفد نے عام انتخابات کے حوالے سے دیگر سیاسی جماعتوں سے بھی رابطوں کا آغاز کردیا ہے ۔
پیپلز پارٹی کے وفد نے جمعیت علماءاسلام اور عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی قائدین سے ملاقات پر بھی مشاورت کی ۔

مزید پڑھیں:  ایرانی صدر کو لیجانے والے ہیلی کاپٹر کی ہنگامی لینڈنگ