100 سے زائد افراد ہلاک

چین میں تباہ کن زلزلہ، 100 سے زائد افراد ہلاک، متعدد زخمی

ویب ڈیسک: چین میں شدید زلزلہ، زمین لرز اٹھی، 100 سے زائد افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی و لاپتہ ہیں۔ ذرائع کے مطابق چین کے صوبوں گوانگ سو اور چنہی میں تباہ کن زلزلے نے ہر سو تباہی پھیلا دی، کئی عمارتیں زمین بوس ہو گئیں جبکہ اس افتاد سے ہونیوالی اموات کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے۔
ذرائع کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 6اعشاریہ 2 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کی گہرائی 35 کلو میٹر جبکہ مرکز صوبے لانزو کے دارالحکومت سے 102 کلو میٹر دور جنوب مغرب تھا۔ مرکز نے یہ بھی بتایا ہے کہ زلزلے کے جھٹکے چین کے شمال مغربی شہر گانسو میں محسوس ہوئے۔
زلزلہ آنے کے بعد عمارتیں زمین بوس ہو گئیں جس میں ہلاکتوں کے علاوہ گرنے والی عمارتوں کے نیچے کئی افراد کے دب جانے کی بھی اطلاعات ہیں، جس کی وجہ سے ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
ذرائع کے مطابق زلزلے کے بعد ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے تاکہ کسی بھی طرح انسانی جانی نقصان سے بچا جا سکے۔ یاد رہے کہ 6 اعشاریہ 2 شدت کے زلزلے میں اب تک اطلاعات کے مطابق 100 سے زائد افراد ہلاک جبکہ متعدد افراد زخمی ہو گئے ہیں جبکہ عمارتی ملبے تلے کئی لوگوں کے دب جانے کی بھی اطلاعات ہیں۔

مزید پڑھیں:  غربت خاتمے کے پروگرام کوتوسیع دی جائے،آئی ایم ایف