انکوائریاں شروع

نیب کی ہدایت پر ایک ہی روز میں 15 انکوائریاں شروع ، حکام رپورٹ کے منتظر

ویب ڈیسک: نیب کی ہدایات پر گذشتہ ماہ بیک وقت 15 ہیلتھ افسروں کے خلاف مبینہ بدعنوانی کی شکایات پر انکوائریاں شروع کر دی گئیں جبکہ رپورٹس تاحال محکمہ صحت کے حکام کو ارسال نہیں کی گئی ہیں۔
اس حوالے سے ہیلتھ سیکرٹریٹ سے انکوائری افسروں کو سات روز میں رپورٹس جمع کرانے کی ہدایت کی گئی تھی۔ مقررہ مہلت گزرنے کے بعد یاددہانی کا نوٹس بھی جاری کیا گیا تاہم کسی قسم کی پیش رفت نہ ہوسکی۔
ہیلتھ ڈائریکٹوریٹ کے ذرائع نے بتایا ہے کہ مذکورہ انکوائریوں کیلئے نامزد افسروں کی کمپوزیشن پر پہلے روز ہی اعتراض کیا گیا تھا لیکن بعض حکام کو پھر بھی امید تھی کہ نیب کی جانب سے جاری ہدایات کی روشنی میں ضرور کارروائی کی جائے گی۔
انکوائریاں شروع ہونے کے معاملے پر ایک بھی انکوائری سے متعلق رپورٹ حکام کو نہیں بھیجی گئی ہے اور کروڑوں روپے کی ہیر پھیر کی شکایات کو مٹی تلے دبا دبا گیا ہے۔
معتبر ذرائع کا دعویٰ ہے کہ نیب کے حکام کو گمراہ کرنے کیلئے صرف خانہ پری کے مقصد سے ایک ہی روز میں 15 انکوائریاں شروع کی گئیں جس سے میڈیا میں محکمہ صحت کے حکام کے چرچے ہوئے لیکن انکوائریاں مکمل نہیں ہوسکی ہیں اور یہ صرف کاغذات تک محدود ہیں۔

مزید پڑھیں:  صدرمملکت سے گورنر خیبرپختونخوا علی فیصل کنڈی کی ملاقات