چارسدہ میں فائرنگ

چارسدہ میں فائرنگ واقعات، خاتون سمیت5افراد قتل،ایک زخمی

ویب ڈیسک: ضلع چارسدہ میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں خاتون سمیت 5 افراد جاں بحق ،ایک شدید زخمی ہوگیا، واقعات کے مطابق اتمانزئی صنم گڑھی میں امیرزادہ نے گھر کے اندر فائرنگ کرکے اپنی بہو زوجہ آصف اور غیرمرد سدھیر ولد شکیل ساکن صنم گڑھی کو قتل کرنے کے بعد خود کو اسلحہ سمیت پولیس کے حوالے کر دیا.
پولیس نے رپورٹ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ، عمرزئی یوسف آباد میں ملزم فواد،آصف پسران محمد جان ساکن امیر آباد پل نے دیرینہ دشمنی پر فائرنگ کرکے ٹیلر ماسٹر برکت شاہ ولد مسافر یوسف آباد کو قتل کردیا.
واقعہ کی رپورٹ مسرت شاہ کی مدعیت میں ملزموں کےخلاف درج کرلی گئی۔تھانہ بٹ گرام کی حدود سردریاب منظورے میں مستورات تنازعہ ملزم ابوبکر ولد جانس ساکن کھنڈرے دولت پورہ نے فائرنگ کر کے محمد ایاز ولد رستم خان کوقتل جبکہ واجد علی ولدعصمت علی کو شدید زخمی کردیا.ملزم کے خلاف تھانہ بٹ گرام میں رپورٹ درج کرلی گئی.
تھانہ چارسدہ کی حدود میں جوڈیشل کمپلیکس چارسدہ مردان کے قریب ایک شخص کو گولی مار کر قتل کردیا گیا.
انتخاب احمد ولد بختیاراحمد ساکن فرید آباد امباڈھیر نے شدید زخمی حالت میں چارسدہ پولیس کو بتایا کہ وہ جوڈیشل کمپلیکس میں تاریخ بھگتنے کے بعد چنگ چی رکشہ میں بیٹھ کر واپس چارسدہ بازار جارہا تھا کہ کمپلیکس کے قریب کار میں بیٹھے ملزم شوکت علی ولد سکندر خان ساکن زیم منورخان کلے نے دیگر دو ساتھیوں سمیت ان پر فائرنگ کردی جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا۔
انہوں نے وجہ عناد ملزموں کےساتھ مستورات تنازعہ بتایا،بعد ازاں مجروح ہسپتال میں زخموں کو تاب نہ لاکرچل بسا،پولیس نے رپورٹ درج کر کے تفتیش شروع کردی۔
یاد رہے کہ چارسدہ میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں‌5 افراد قتل کر دیئے گئے ہیں.

مزید پڑھیں:  سورج آگ برسانے لگا، ہیٹ ویو آنے کی وارننگ جاری