مانسہرہ میں گاڑی کو حادثہ، سکول ٹیچر زخمی، ہسپتال منتقل

ویب ڈیسک: ضلع مانسہرہ میں گاڑی کو حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں ایک سکول ٹیچر زخمی ہو گئی۔
ذرائع کے مطابق ارب کھنہ جابہ کے مقام پر کیری ڈبہ کو حادثہ پیش آیا جس کے بارے میں ریسکیو 1122 کا کہنا ہے کہ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔
ریسکیو کنٹرول روم کو اطلاع ملتے ہی ایمبولینس بمع میڈیکل ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچی، جہاں حادثہ میں سکول ٹیچر زخمی پائی گئی جسے فوری طبی امداد دینے کے بعد ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
یاد رہے کہ ریڑھاں کے رہائشی محمّد فیضان نامی شخص کی گاڑی اوور سپیڈ کی وجہ سے الٹ گئی۔

مزید پڑھیں:  جناح ہاؤس حملہ کیس میں یاسمین راشد، عمر سرفراز کی ضمانت منظور