عام انتخابات

نوشہرہ، عوام نے عام انتخابات کو ملکی ترقی کا ضامن قرار دیدیا

ویب ڈیسک: ضلع نوشہرہ میں عام انتخابات کو ترقی کا ضامن قرار دیدیا گیا۔ اس حوالے سے عوام کا کہنا ہے کہ 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات اہم ہیں، ملک کی ترقی جمہوریت سے آتی ہے۔
شہریوں کا کہنا تھا کہ مہنگائی، بے روزگاری، لا قانونیت، غیر مستحکم حالات ختم کرنے کا واحد راستہ صاف شفاف انتخابات ہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اصل جمہوریت سے ہی ملک آگے بڑھے گا، اس لئے دنیا کےساتھ چلنے کے لیے ملک میں الیکشن وقت پر ہونا ضروری ہے تب ہی دوسرے ممالک سے تعلقات اور بزنس و دیگر معاہدے ممکن ہو سکیں گے۔
اس موقع پر شہریوں کا کہنا تھا کہ ملک میں شفاف انتخابات ایسے ہی ہیں جیسے جسم میں ریڑھ کی ہڈی۔ عوام کی نظریں 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات پر ایسے جم گئیں جیسے لوہا مقناطیس کو اپنی جانب کھینچتا ہے۔
عوام کی نظر میں عام انتخابات سے ملک میں جمہوریت بحال ہو گی اور اسی سے ملکی ترقی کے راستے کھلیں گے۔

مزید پڑھیں:  پشاور، شجرکاری آلودگی سے بچانے کا اہم ذریعہ ہے، فضل حکیم یوسفزئی