تاحیات نااہلی کیس، سپریم کورٹ کا 7 رکنی لارجر بینچ تشکیل

ویب ڈیسک: تاحیات نااہلی کےمعاملے پر سپریم کورٹ نے 7 رکنی لارجر بینچ تشکیل دیدیا۔ لارجر بینچ کی سربراہی چیف جسٹس قاضِ فائز عیسیٰ کرینگے۔
ذرائع کے مطابق آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت ارکان پارلیمان کی تاحیات نااہلی کے معاملے کی سماعت کیلئے سپریم کورٹ نے چیف جسٹس کی سربراہی میں 7 رکنی لارجر بینچ تشکیل دے دیا۔
یاد رہے کہ سپریم کورٹ میںِ تاحیات نااہلی کیس کی سماعت 2 جنوری 2024ء کو ہوگی۔ نواز شریف کو اسی آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت پانامہ کیس میں نااہل قرار دیا گیا تھا۔
سپریم کورٹ کی جانب سے گزشتہ سماعت کے دوران تاحیات نااہلی کیس میں آرٹیکل 62 ون ایف سے متعلق تمام درخواستیں ایک ساتھ سننے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔
اس حوالے سے تحریری حکمنامے میں کہا گیا تھا کہ نااہلی کی مدت کے سوال والے کیسز جنوری کے آغاز پر مقرر کئے جائیں۔
یہ بات خصوصی طور پر کی گئِی ہے کہ کیس کے زیرِ التوا کو الیکشن میں تاخیر کیلئے استعمال نہیں کیا جائے گا۔
سپریم کورٹ کی گزشتہ سماعت کے حکمنامے کے مطابق فریقین کے وکلا نے کہا ہے کہ نااہلی کی مدت کے تعین کے حوالے سے عام انتخابات سے پہلے اس عدالت کا فیصلہ ضروری ہے۔
عدالت کی جانب سے جاری حکم نامے میں اسی حوالے سے وضاحت کی گئی ہے کہ التواء کو الیکشن میں تاخیر کے لئے استعمال نہیں کیا جائیگا۔

مزید پڑھیں:  قانون ہاتھ میں لیاتوسخت ایکشن ہوگا،وفاقی حکومت کاعلی امین کوجواب