شدید مندی ختم ، سٹاک ایکسچینج میں ملا جلا رجحان

ویب ڈیسک: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں شدید مندی کے بعد ملا جلا رجحان دیکھا جانے لگا ہے۔ کاروباری ھلقوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی.
گزشہ روز کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس میں 2371 پوائنٹس کمی ریکارڈ کی گئی تھی اور انڈیکس 62 ہزار 833 پوائنٹس پر بند ہوا تھا اس کے باوجود تیسرے روز آغاز میں کاروبار 100 انڈیکس 400 پوائنٹس اضافے سے 63 ہزار 200 پر ٹریڈ کرنے لگا۔
ذرائع کے مطابق پاکستان سٹاک ایکسچینج میں‌کاروبار کے دوران 100 انڈیکس 75 پوائنٹس اضافے سے 62 ہزار 900 ہو گیا جسے ماہرین مثبت قرار دے رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:  آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ، وارم اپ میچز کا شیڈول جاری