پاکستانی کرنسی

ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں اضافہ

ویب ڈیسک: امریکی کرنسی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں اضافہ دیکھا جانے لگاہے۔ کاروباری ذرائع کے مطابق امریکی کرنسی کے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافہ بدستور جاری ہے۔
یاد رہے کہ انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں 51 پیسے کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق دوران کاروبار ڈالر 282 روپے 50 پیسے پر ٹریڈ کر رہا تھا۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز 19 پیسے کمی کے بعد ڈالر کا بھاؤ 283 روپے ایک پیسے تھا جس میں 51 پیسے کمی نوٹ کی گئی جس کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں اضافہ دیکھا جانے لگا ہے۔

مزید پڑھیں:  اسحاق ڈار کی بطور نائب وزیراعظم تعیناتی عدالت میں چیلنج