پاکستان کی جیلوں سے 15 افغان

پاکستان کی جیلوں سے 15 افغان باشندے رہائی کے بعد وطن واپس

ویب ڈیسک: وزارت برائے مہاجرین کا کہنا ہے کہ پاکستان کی جیلوں سے 15 افغان قیدیوں کو رہا کر دیا گیا ہے۔
یہ 15 افغان قیدی کوئٹہ کی جیلوں سے رہائی پانے کے بعد گزشتہ روز وطن واپس پہنچ گئے۔
اسپن بولدک کی بارڈر کمانڈ کی معلومات کے مطابق ان افراد کو قانونی دستاویزات نہ ہونے کی وجہ سے قید کیا گیا تھا۔
اس سے قبل بلوچستان کے عبوری وزیراطلاعات جان اچکزئی بارہا کہہ چکے ہیں کہ تمام غیر دستاویزی تارکین وطن کو صوبے سے نکال دیا جائے گا۔
پاکستانی حکام نے کہا ہے کہ ملک میں غیر دستاویزی غیرملکیوں کی ملک بدری اب بھی باقاعدگی سے جاری ہے۔

مزید پڑھیں:  جنوبی وزیرستان ڈرون حملہ، دھرنا مظاہرین کے مطالبات تسلیم