شہباز شریف

پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ الیکشن کمیشن پر حملہ ہے : شہباز شریف

ویب ڈیسک :مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے انٹراپارٹی الیکشن سے متعلق الیکشن کمیشن نے حقائق پر مبنی فیصلہ دیا تھا ‘پشاورہائیکورٹ کا فیصلہ الیکشن کمیشن پر حملہ ہے ۔
کراچی پہنچنے کے بعد نجی ہوٹل میں پارٹی عہدیداران اور شمولیت کرنے والوں سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا پشاور ہائیکورٹ صوبے کی ہائیکورٹ ہے تو کیسے پاکستان بھر کے معاملہ کا فیصلہ دے سکتی ہے؟
ان کا کہنا تھاکہ ’یہ بات ہمارے ذہن میں رہنی چاہیے کہ پختونخوا میں ایسے امیدوار الیکشن لڑ رہے ہیں جن کا کسی نا کسی طریقے سے محترم جج سے عزیز داری اور رشتہ داری ہے، انصاف کا تقاضہ یہ تھا کہ جج اپنی عزیز داری کی بنا پر بینچ سے علیحدہ ہوتے اور ایسے جج کی تعیناتی ہوتی جن کی کسی امیدوار سے رشتے داری اور تعلق داری نہ ہوتی۔
پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ الیکشن کمیشن کے اختیارات پر حملے کی مترادف ہے، پوری قوم عدالت سے انصاف کی توقع کرتی ہے، انصاف کے ترازو کو ایک لاڈلے کی طرف جھکایاجارہا ہے، ایک لاڈلے کو مسلط کرکے معیشت تباہ کردی گئی تھی۔
شہباز شریف کا کہنا تھاکہ لاڈلا کون ہے جس کو عدالت عظمی میں گڈ ٹو سی یو اور وش یو گڈ لک کہا جاتاہے جو فوجی تنصیبات پر حملے کراوئے اس کو گڈ ٹو سی یو کہا گیا، اس کو جس طریقے سے سہولتیں دی جارہی ہے یہ ایک لمحہ فکریہ ہے۔

مزید پڑھیں:  اہم دستاویز لیک کرنے والوں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ