ملاکنڈ اور قبائلی اضلاع میں کپیرا کادائرہ کار وسیع کرنےکا فیصلہ

ویب ڈیسک: ملاکنڈڈویژن اورقبائلی اضلاع میں کیپراکادائرہ کاروسیع کرنےکا فیصلہ کرلیاگیاہے۔ اس سلسلے میں جنوری سے قبائلی اضلاع اور ملاکنڈ ڈویژن میں ٹیکسز کی وصولی کےلئے کیپرا کے دفاترکھولنے کی منصوبہ بندی کر لی گئی ہے۔
دوسرے مرحلے میں محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کا دائرہ کار بڑھایا جائے گا اورتیسرے مرحلے میں پراپرٹی ٹیکسز کی وصولی شروع کر دی جائے گی۔
واضح رہے کہ کپیرا کادائرہ کار بڑھانے اور ملاکنڈڈویژن اور قبائلی اضلاع کو ٹیکس نیٹ ورک میں لانے کےلئے انتظامات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے جس کے تحت آئندہ سال سے مختلف ٹیکسزکی وصولی شروع کی جا رہی ہے۔
ذرائع نے بتایاکہ ملاکنڈڈویژن اور قبائلی اضلاع میں ترقیاتی کاموں پر ٹھیکیداروں سے کیپرا کی جانب سے مقررہ شرح کے مطابق ٹیکسز کی وصولی کا سلسلہ شروع کیا جائے گا جس کیلئے اقدامات کو حتمی شکل دی جارہی ہے۔

مزید پڑھیں:  پیجر دھماکے انسانی حقوق کے عالمی قانون کی خلاف ورزی قرار