ڈونلڈ ٹرمپ نااہلی، دوسری ریاست نے بھی فیصلہ سنا دیا

ویب ڈیسک: سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مخالفت بڑھنے لگی، آئندہ انتخابات کیلئے ریپبلکن صدارتی امیدواروں کی دوڑ میں شامل ڈونلڈ ٹرمپ کو پرائمری الیکشن میں حصہ لینے سے روک دیا گیا۔
ریاست مین ہیٹن کی انتظامیہ کے مطابق سپریم کورت میں ابھی تک اس بات پر غور کر رہی ہے کہ آیا ریاست کو ڈونلڈ ٹرمپ کو نااہل قرار دینے کا استحقاق حاصل ہے یا نہیں۔
ڈونلڈ ٹرمپ کے حوالے سے ایک ہی فیصلہ دو رخی صورت میں دیکھا جانے لگا ہے۔ چند روز قبل امریکی ریاست مشی گن کی سپریم کورٹ نے ٹرمپ کو پرائمری الیکشن لڑنے کی اجازت دیدی تھی تاہم ریاست کولوراڈو کی عدالت نے انہیں پرائمری الیکشن کیلئے نااہل قرار دیا تھا۔

مزید پڑھیں:  لاہور میں تحریک انصاف عوامی طاقت کا مظاہرہ کرے گی، تیاریاں مکمل