الیکشن کمیشن کا بلے کے نشان کی واپسی کا حکم چیلنج کرنے کا فیصلہ

ویب ڈیسک: الیکشن کمیشن کی جانب سے پی ٹی آئی کو بیٹ کا نشان واپس ملنے کے حکم کو چیلنج کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔
اس حوالے سے الیکشن کمیشن ذرائع کا کہنا ہے کہ پشاور ہائیکورٹ میں انٹرا کورٹ اپیل دائر کی جائَے گی۔ اس دوران الیکشن کمیشن پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات پر حکم امتناع ختم کرنے کی استدعا کرے گا۔
یاد رہے کہ پشاور ہائیکورٹ کی جانب سے پی ٹی آئی کو انتخابی نشان بیٹ واپس کیا گیا تھا۔ اس سلسلے میں الیکشن کمیشن کی جانب سے اجلاس ہوئے لیکن کوئِی فیصلہ نہ ہو سکا تھا۔
آخر میں اس حوالے سے الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کو بلے کا نشان واپس کرنے کے حکم کو چیلنج کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

مزید پڑھیں:  معاشی بحالی سیاسی استحکام سے جڑی ہے، وزیراعظم