بیرسٹر سیف

ججوں کو دھمکیاں دے کر الیکشن نہیں جیتے جاتے‘ بیرسٹر سیف

ویب ڈیسک :تحریک انصاف کے رہنماءبیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کو بلا واپس ملنے پر شہباز شریف، فضل الرحمان اور اسفندیار کے بیٹے کی چیخیں بتا رہی ہیں کہ الیکشن میں انکا برا حال ہوگا‘ججوں کو دھمکیاں دے کر الیکشن نہیں جیتے جاتے۔
بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ شہباز شریف نے سیاسی مداری پن کا مظاہرہ کرتے ہوئے عدلیہ پر الزامات لگائے‘مولانا صاحب کو شکست کے خوف نے بد حواس کیا ہوا ہے۔
مولانا کو کبھی سردی زیادہ لگنے لگتی ہے اور کبھی دہشت گردی سے ڈرنے لگ جاتے ہیںیہ صرف میں الیکشن سے فرار کا راستہ ڈھونڈ رہے ہیں ۔
اسفندیار ولی کے بدزبان بیٹے نے کچھ دن قبل پشاور ہائیکورٹ کے ججز کو کھلی دھمکیاں دیں‘اس بدتمیز کو سیاست کی بجائے تمیز اور تہذیب کا کورس کرنا چاہئے۔
بلا پی ٹی آئی کا انتخابی نشان ہے جو قانون کے ذریعے ہمیں واپس ملا‘8 فروری کو بلے کے ذریعے ان چوروں کی سیاست کا صفایا ہو گا‘عدالتوں کی توہین سے پی ڈی ایم اپنی شکست سے بچ نہیں سکتی۔
انہوں نے کہا کہ ہم ہر قسم کی فسطائیت کا مقابلہ کریں گے‘پاکستان کی عوام 8 فروری کو پی ٹی آئی پر ہونے والے ظلم کا بدلہ ووٹ سے لے گی۔

مزید پڑھیں:  وزیراعظم کا آزاد کشمیر کی صورتحال پر تشویش کا اظہار