صنم جاوید

صنم جاوید کی نظربندی کا نوٹیفکیشن واپس

ویب ڈیسک :ڈپٹی کمشنر لاہور کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف کی کارکن صنم جاوید کی نظر بندی کا نوٹیفکیشن واپس لے لیاگیا۔
اس حوالے سے جمعہ کو لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی کی عدالت میں سرکاری وکیل نے رپورٹ جمع کروائی جس کے مطابق ڈپٹی کمشنر لاہور نے نظر بندی کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا ہے۔
صنم جاوید کے والد نے نظر بندی کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کرکے موقف اپنایا تھا کہ صنم جاوید کو قانون کے منافی نظر بند کیا گیا، صنم جاوید کے خلاف جلاؤگھیراؤ اور عسکری ٹاور حملہ کیس زیر سماعت ہیں، عدالت اس نظر بندی کے آرڈر کو کالعدم قرار دے۔
ڈپٹی کمشنر لاہور نے صنم جاوید کی نظر بندی کا نوٹیفکیشن دو دسمبر کو جاری کیا تھا۔

مزید پڑھیں:  پشاورموٹروے ٹول پلازہ سے پہلا قافلہ لاہور جلسہ کیلئے روانہ