پھر تبدیلی

عام انتخابات کیلئے جاری شیڈول میں ایک بار پھر تبدیلی

ویب ڈیسک :الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے ملک بھر میں ہونے والے عام انتخابات کیلئے جاری شیڈول میں ایک بار پھر تبدیلی کر دی گئی ہے۔
الیکشن کمیشن کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق مخصوص نشستوں کیلئے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 30 دسمبر کے بجائے 13 جنوری تک کی جائے گی۔
ریٹرننگ افسران کے فیصلوں کے خلاف اپیل 16 جنوری تک دائر کی جا سکے گی جبکہ اپیلٹ ٹربیونل 19 جنوری تک اپیلیں نمٹائیں گے۔
اس کے علاوہ مخصوص نشستوں کیلئے امیدواروں کی حتمی فہرست 23 جنوری کو آویزاں کی جائے گی۔

مزید پڑھیں:  برہان انٹرچینج بند، سینکڑوں گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں