اختیارات غیر قانونی قرار

تھری ایم او :گرفتاری سے متعلق ڈپٹی کمشنر کے اختیارات غیر قانونی قرار

ویب ڈیسک :اسلام آباد ہائیکورٹ نے تھری ایم پی او کے تحت ڈپٹی کمشنر کے گرفتاری کے اختیارات کو غیر قانونی قرار دے دیا
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما شہریار آفریدی اور شاندانہ گلزار کی 3 ایم پی او کے تحت گرفتاری سے کیس کی سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ میں ہوئی۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس بابر ستار نے شہریار آفریدی اور شاندانہ گلزار کی ایم پی او آرڈر کے خلاف درخواستیں منظور کرتے ہوئے پہلے سے محفوظ شدہ فیصلہ سنایا۔
عدالت کا کہنا تھا ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کے پاس 3 ایم پی او جاری کرنے کا اختیار نہیں، تھری ایم پی او کا اختیار صرف وفاقی کابینہ کے پاس ہونا چاہیے۔

مزید پڑھیں:  تحریک انصاف کے جلسہ میں 9مئی کے 12ملزمان گرفتار