بیرسٹر گوہر

سیاسی پارٹی سے نشان لینا اسے ختم کرنے کے مترادف ہے‘بیرسٹر گوہر

ویب ڈیسک :پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ کسی سیاسی پارٹی سے نشان لینا اسے ختم کرنے کے مترادف ہے‘صاف اور شفاف الیکشن نہ ہوئے تو جمہوریت ڈی ریل ہو جائے گی ۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا کہ بَلّے کا انتخابی نشان عوام کی امنگوں کی نشانی ہے، نشان واپس لیا گیا تو 227 نشستیں کس کے پاس جائیں گی۔
بیرسٹر گوہر نے عدلیہ سے پاکستان تحریک انصاف کے امیدواروں سے کاغذات چھیننے کے واقعات کا نوٹس لینے کا بھی مطالبہ کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ کاغذات چھیننے کے 80 سے زیادہ کیسز ہیں جو عدالت کے نوٹس میں لا رہے ہیں،عدلیہ اس مسئلے کو دیکھے۔
چیئرمین پی ٹی آئی کا مزید کہنا تھا کہ کسی جماعت نے پارٹی الیکشن اتنے شفاف نہیں کرائے جتنے ہم نے کرائے، کیمرے کے سامنے الیکشن کا مکمل پراسس ہوا ہے، الیکشن کمیشن کے پاس فیصلے کا کوئی اختیار نہیں تھا۔
بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ کسی پارٹی سے نشان لینا اسے ختم کرنے کے مترادف ہے، یہ وہ لوگ ہیں جو ہارس ٹریڈنگ کو بہت پسند کرتے ہیں، سپریم کورٹ کہہ چکی ہے کہ ہارس ٹریڈنگ کو روکیں۔

مزید پڑھیں:  اعضاءکی فروخت یا سمگلنگ؟ بچوں کی گمشدگی نے کئی سوالات جنم دیئے