روس کا یوکرین پر میزائلوں

روس کا یوکرین پر میزائلوں سے بڑا حملہ، 30 افراد ہلاک، 160 زخمی

ویب ڈیسک: روس کے یوکرین پر میزائلوں سے بڑے حملے میں کم ازکم 30 افراد ہلاک اور 160 زخمی ہو گئے۔
یوکرینی وزیر داخلہ نے کہا ہے کہ روس کی جانب سے میزائلوں سے کیف، خار کیف، اوڈیسا، دنپرو اور لویو میں اسپتال، شاپنگ مال اور رہائشی عمارتوں کو نشانہ بنایا گیا، حملوں میں 30 افراد ہلاک اور 160 زخمی ہو گئے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق تازہ روسی حملے کو یوکرین سے جاری جنگ میں بڑے فضائی حملوں میں شمار کیا جا رہا ہے۔
یوکرین کے صدر ولودومیر زیلنسکی کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ روس نے یوکرین پر ہر قسم کے ہتھیار سے حملہ کیا.
حملوں میں بہت زیادہ جانی ومالی نقصان ہوا جبکہ یوکرینی فوج کے مطابق روس نے 158 میزائل فائر کئے جن میں سے 114 کو تباہ کیا گیا۔

مزید پڑھیں:  ایران کے قومی ترانے کا احترام نہ کرنے پر طالبان حکام تنقید کا شکار