انڈسٹریل پارک کیلئے مختص

اسٹیل ملز کی 1500 ایکڑ زمین انڈسٹریل پارک کیلئے مختص

ویب ڈیسک: نگران وفاقی وزیر تجارت گوہر اعجاز کے مطابق اسٹیل ملز کی 1500 ایکڑ زمین انڈسٹریل پارک کیلئے مختص کی گئی۔
انہوں نے کہا کہ اس کی ترقی سی پیک کے تحت چینی حکام کو تفویض کی گئی تھی۔
سرکاری اعلامئے کے مطابق نگران وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر اور وفاقی وزیرتجارت گوہر اعجاز کے درمیان وزیراعلیٰ ہاؤس میں ملاقات ہوئی۔
ملاقات میں کراچی میں مزید صنعتی پارکس کے قیام کی ضرورت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیراعلیٰ سے گفتگو میں نگراں وفاقی وزیر نے کہا کہ وفاقی حکومت نے اپنے صنعتی یونٹس قائم کرنے کیلئے اسے چینی حکام کے حوالے کرنے کا منصوبہ تیار کیا ہے۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ صنعت کاری ہی معیشت کو ترقی دینے اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے کا واحد حل ہے۔
وزیراعلی نے مزید کہا کہ یقیناً صنعت کاری سے خوشحالی وترقی کے نئے راستے کھلتے ہیں۔

مزید پڑھیں:  پنجاب اسمبلی کا اجلاس آج 11بجے طلب، ایجنڈا جاری