الیکشن جیسے اہم ترین قومی ذمہ داری کو مذاق بنا دیا گیا ہے، علی محمد خان

ویب ڈیسک: ضلع مردان کے ریٹرننگ آفیسر کی جانب سے کاغذات مسترد کئے جانے کے فیصلے کے خلاف پی ٹی آئی کے رہنما علی محمد خان نے بھی قانونی جنگ لڑنے کا اعلان کر دیا۔ انہوں نے کہا ہے کہ آر اوز کے فیصلے کیخلاف ہائیکورٹ اور الیکشن ٹریبونل سے رجوع کرونگا۔
سابق وفاقی وزیر کے مطابق اپنے رب سے امید ہے، حق کے راستے میں ضرور انصاف ملے گا۔ نہ ہمت ہارینگے، نہ حوصلہ اور نہ ہی بانی پی ٹی آئی کا چھوڑیں گے۔
علی محمد خان کا کہنا ہے کہ افسوس کاغذات کےمسترد ہونے کا نہیں، دُکھ اس بات کا ہے کہ جمہوریت اور انصاف کیساتھ کھلواڑ جاری ہے۔ الیکشن جیسے اہم ترین قومی ذمہ داری کو مذاق بنا دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  لاہور میں تحریک انصاف عوامی طاقت کا مظاہرہ کرے گی، تیاریاں مکمل