پیٹ کمنز سڈنی ٹیسٹ کیلئے کپتان برقرار

ویب ڈیسک: پاکستان کیخلاف دو ٹیسٹ میچز جیتنے والی کینگرو ٹیم کی قیادت ایک بار پھر پیٹ کمنز کے حوالے کر دی گئی۔
ذرائع کے مطابق سڈنی ٹیسٹ میچ کیلئے آسٹریلین ٹیم کا اعلان کر دیا گیاجس میں پیٹ کمنز ٹیم لیڈ کرینگے۔ دیگر کھلاڑیوں میں ڈیوڈ وارنر، عثمان خواجہ، سٹیو سمتھ، مارنس لبوشین، نیتھن لوئن، مچل مارش، لانس مورس، مچل سٹارک، سکاٹ بولینڈ، ایلکس کیری، کیمرون گرین، جوش ہیزل وڈ اور ٹریوس ہیڈ شامل ہیں۔
یاد رہے کہ پاکستان کے خلاف دو ٹیسٹ میچز جیت کر کینگروز کا مورال بلند ہے اور ان کی جانب سے تیسرا ٹیسٹ جیت کر سیریز اپنے نام کرنے کی امید ظاہر کی جا رہی ہے۔
دونوں ٹیمیں 3 تا 7 جنوری تاریخی سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں مدمقابل آئیں گی، تین میچوں پر مشتمل سیریز میں آسٹریلیا کو پاکستان کیخلاف 0-2 کی برتری حاصل ہے۔

مزید پڑھیں:  مولانا عطاء الرحمان جمعیت علمائے اسلام خیبر پختونخوا کے بلا مقابلہ امیر منتخب