پابندی عائد

علی گیلانی کی تحریک حریت جموں و کشمیر پر پابندی عائد

ویب ڈیسک :مودی سرکار نے مقبوضہ جموں و کشمیرکے مرحوم رہنما سید علی گیلانی کی جماعت تحریک حریت جموں وکشمیر کوغیرقانونی قراردیتے ہوئے پابندی عائد کردی ۔
اس سلسلے میں وزیر داخلہ امیت ساہ نے الزام لگایا ہے کہ تنظیم جموں و کشمیر کو بھارت سے الگ کرانا چاہتی ہے۔
پابندی کا اعلان کرتے ہوئے بھارت کے وزیر داخلہ نے کہا کہ حریت کانفرنس جموں و کشمیر کو بھارت سے الگ کرنے کی ممنوع سرگرمیوں میں ملوث تھی۔
بھارتی وزیر داخلہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ یہ جماعت بھارت میں اسلامی قانون نافذ کرنے کی کوشش کرتی رہی ہے۔
مودی سرکار نے تحریک حریت جموں وکشمیر کو دی ان لا فل ایکٹیویٹیز پریوینشن ایکٹ (یو اے پی اے) کے تحت غیر قانونی تنظیم قرار دیا ہے۔ اس تنظیم کو پہلے سید علی شاہ گیلانی مرحوم چلایا کرتے تھے۔
امیت شاہ نے پابندی کا اعلان کرتے ہوئے مزید کہا کہ یہ تنظیم بھارت مخالف پروپیگنڈا کر رہی ہے اور جموں و کشمیر میں علیٰحدگی پسند رجحان کو فروغ دینے کے لیے دہشت گردی کا سہارا لے رہی ہے۔

مزید پڑھیں:  پشاور، 19 مئی عزہ ملین مارچ کی قیادت امیر حافظ نعیم الرحمان کریں گے