حوثیوں پر بمباری

امریکی ہیلی کاپٹرکی حوثیوں پر بمباری، 10 جنگجو جاں بحق

ویب ڈیسک :امریکی ہیلی کاپٹروں نے بحیرہ احمر میں ڈنمارک کی کمپنی کے بحری جہاز پر حملے کے بعد حوثیوں کی کشتیوں پر بمباری کی جس میں 10 حوثی جنگجو جاں بحق ہوگئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق یمن کے حوثی گروپ کے حملے کا نشانہ بننے والے جہاز کی کال پر امریکی ہیلی کاپٹر مددکو پہنچا تو حوثیوں کی کشتیوں سے ہیلی کاپٹر پر حملہ کیا گیا۔
امریکی سینٹرل کمانڈ کے مطابق جوابی فائرنگ میں حوثیوں کی تین کشتیاں ڈوب گئیں اور کشتیوں پر موجود عملہ بھی ہلاک ہوا، حملے کے بعد حوثیوں کی چوتھی کشتی علاقے سے نکل گئی۔
امریکی سینٹرل کمانڈ کا کہنا ہے کہ بحیرہ احمر میں 19 نومبر سے اب تک حوثیوں کا بین الاقوامی جہازوں پر یہ 23 واں حملہ ہے۔
یمنی حکام کے مطابق امریکی ہیلی کاپٹر کی فائرنگ سے 10 حوثی جنگجو جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے ہیں اور حوثیوں کی تین کشتیاں بھی ڈوبی ہیں۔

مزید پڑھیں:  غزہ پر کنٹرول، اسرائیلی وزیر دفاع اپنی ہی حکومت پر برس پڑے