ارکان پارلیمنٹ کی تاحیات نااہلی

ارکان پارلیمنٹ کی تاحیات نااہلی کیس، سماعت آج سپریم کورٹ میں ہوگی

ویب ڈیسک: ارکان پارلیمنٹ کی تاحیات نااہلی کیس کی سماعت آج سپریم کورٹ میں ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں سات رکنی لارجربنچ آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت ارکانِ پارلیمنٹ کی تاحیات نااہلی سے متعلق کیس کی سماعت کرے گا۔
لاجربنچ میں جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس یحیٰ آفریدی، جسٹس امین الدین خان، جسٹس جمال مندوخیل، جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس مسرت ہلالی شامل ہیں.
واضح رہے آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت کئی سیاستدان نااہل ہوئے ہیں جن میں سابق وزیراعظم نوازشریف اور استحکام پاکستان پارٹی کے سربراہ جہانگیرترین سمیت دیگر کئی سیاستدان بھی شامل ہیں۔

مزید پڑھیں:  معاشی بحالی سیاسی استحکام سے جڑی ہے، وزیراعظم