پشاور کے تاریخی مقامات کو بینرز اور پوسٹرز سے بھر دیا گیا

ویب ڈیسک: عام انتخابات کیلئے تشہری مہم نے پشاور کے تاریخی شہر کو بینرز اور پوسٹرز سے بھر دیا تاریخی فصیل شہر اور پشاور کے تاریخی دروازے بھی انتخابی بینرز اور فلیکس سے نہ بچ سکے جبکہ سرکاری بجلی کے پول پر پابندی کے باوجود امیدواروں نے بینرز آویزاں کر دیئے ہیں الیکشن کمیشن کی جانب سے واضح ہدایا ت کے باوجود پشاور میں امیدواروں نے پشاور کی تمام چھوٹی بڑی دیواروں، چوراہوں اور بجلی کے کھمبوں کو بینرز، پینا فلکس اور تشہری مواد سے بھر دیا ہے
تمام سیاسی جماعتوں کی جانب سے الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی بھی کی جارہی ہے جبکہ پشاور کی خوبصورتی کو بھی داغ دار کر دیا ہے پشاور کی تاریخی فصیل پر بھی سیاسی جماعتوں کے بینرز لگا دئے گئے ہیں جبکہ تاریخی دووازوں کو بھی بینرز میں چھپا دیا گیا ہے الیکشن کمیشن نے اب تک ان بڑے سائز کے بینرز اور پابندی کے باوجود استعمال ہونیوالے پینا فلکس کیخلاف کارروائی نہیں کی ہے جس کے باعث پشاور میں بینرز اور پینا فلکس لگانے کی جگہ بھی ختم ہوگئی ہے
کوہاٹی، آسیہ، ہشتنگری، گھنٹہ گھر، چوک یادگار، قصہ خوانی، کریم پورہ اور دیگر مقامات پر بینرز اور پوسٹرز لگائے گئے ہیں ۔ بجلی کے کھمبوں پر چار چار بینرز لٹکا دئے گئے ہیں جو کسی حادثے کی وجہ بھی بن سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں:  کرم میں جھڑپیں تیسرے روزبھی جاری، 12افراد جاں بحق، 22سے زائد زخمی