ٹیموں کے اعزاز میں دعوت

آسٹریلوی وزیراعظم کا پاک آسٹریلیا ٹیموں کے اعزاز میں دعوت

ویب ڈیسک: پاک آسٹریلیا سیریز کا تیسرا اور آخری ٹیسٹ میچ کھیلنے کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم سڈنی میں موجود ہے جہاں آسٹریلوی وزیراعظم انتھونی البانیز نے پیر کو دونوں ٹیموں کے اعزاز میں دعوت کا اہتمام کیا۔
دعوت میں پاکستانی ٹیم کے کھلاڑیوں کیساتھ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکاء اشرف اور سی ای او سلمان نصیر نے بھی شرکت کی۔
جبکہ اس موقع پر آسٹریلوی کرکٹ ٹیم اور بورڈ کے حکام بھی موجود تھے۔
آسٹریلوی وزیراعظم انتھونی البانیز نے اس موقع پر کہا کہ اُمید ہے کہ پاکستانی ٹیم میلبرن کی طرح سڈنی میں بھی اچھی کرکٹ کھیلے گی۔
اس موقع پر پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود کا کہنا تھا کہ کھلاڑی ملک کے سفیر کا کردار ادا کرتے ہیں۔
یاد رہے پاکستان کرکٹ ٹیم نے آسٹریلیا کیخلاف سیریز کے تیسرے ٹیسٹ کیلئے تیاریاں شروع کردی ہیں۔
پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان سیریز کا آخری ٹیسٹ میچ 3 جنوری سے سڈنی میں کھیلا جائیگا، آسٹریلیا ٹیسٹ سیریز پہلے ہی 2-0 سے جیت چکی ہے۔

مزید پڑھیں:  لوئردیر، دس روزہ ایم سی اے جونئیر لیگ فورتھ زلمی ٹیم کے نام