پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات و انتخابی نشان کیس ملتوی

ویب ڈیسک: پشاور ہائیکورٹ میں ریز سماعت پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات اور انتخابی نشان کیس کی سماعت کل تک ملتوی کر دی گئی۔ ذرائع کے مطابق سماعت پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف الیکشن کمیشن کی نظر ثانی اور ڈویژن بینچ کے لئے ضمنی درخواست پر کی گئی۔
عدالت کے مطابق پی ٹی آئی کی جانب سے کیس کو ملتوی کرنے کی استدعا کی گئی، اس لئے کیس کل تک ملتوی کردیا گیا۔
عدالت کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات اور انتخابی نشان کیس کی سماعت کل دوبارہ ہوگی۔

مزید پڑھیں:  تحریک انصاف کا مخصوص نشستوں بارے پھر سپریم کورٹ سے رجوع