محکمہ تعلیم کے500جونیئر

محکمہ تعلیم کے500جونیئر کلرکوں کی ترقی کا فیصلہ

ویب ڈیسک: محکمہ ابتدائی تعلیم خیبرپختونخوا نے سینئر کلرکوں کی گریڈ14کی خالی آسامیوں پر ترقی کیلئے 2010 تک بھرتی ہونے والے مختلف اضلاع میں تعینات 5سو سے زائد جونیئر کلرکوں سے اے سی آر طلب کر لی ہیں.
اس سلسلے میں تمام ایجوکیشن افسروں کو مراسلہ ارسال کر دیا گیا ہے جس میں تمام متعلقین کو اپنی دستاویزات 31 جنوری سے پہلے ایجوکیشن ایئریکٹوریٹ پشاور میں متعلقہ سیکشن میں جمع کرانے کی ہدایت کردی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق محکمہ تعلیم کے دفاتر اور سکولوں میں سینئر کلرکوں کی آسامیاں خالی ہیں جس پر جونیئر کلرکوں کو ترقی دینے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔
سنیارٹی لسٹ کے لحاظ سے پانچ سو جونیئر کلرکوں کا ملازمتی ریکارڈ طلب کر لیا گیا ہے جس کی روشنی میں ڈیپارٹمنٹل سلیکشن کمیٹی میں ورکنگ پیپرز کو زیر غور لایا جائے گا
اور مذکورہ فہرست سے خالی آسامیوں کے تناسب سے ترقی کی جائے گی۔

مزید پڑھیں:  آئی ایم ایف مشن پاکستانی اقدامات سےمطمئن،سپورٹ جاری رکھنےکاعندیہ