الیکشن کمیشن کا فیصلہ بحال، پی ٹی آئی بیٹ سے محروم

ویب ڈیسک: پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات اور انتخابی نشان کیس کے حوالے سے پشاور ہائی کورٹ نے محفوظ فیصلہ سنادیا، کیس کی سماعت پشاور ہائیکورٹ میں جسٹس اعجاز نے کی۔
ذرائع کے مطابق پشاور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کے انتخابی نشان بیٹ کے خلاف الیکشن کمیشن کی درخواست منظور کرتے ہوئے حکم امتناعی ختم کر دیا۔ اس فیصلے کے بعد پی ٹی آءی انتخابی نشان بیٹ سے محروم ہو گئی.
جسٹس اعجاز نے الیکشن کمیشن کے وکیل سے کہا کہ آپ کے دلائل ہم نے سنے جس پر الیکشن کمیشن کے وکیل نے کہا کہ میں سماعت سننے کے لیے آیا ہوں۔
جسٹس اعجاز نے دوران سماعت استفسار کیا کہ کیا آپ کی جانب سے کوئی توہین عدالت کیس آیا؟ اس پر قاضی انور نے کہا کہ ہمارے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد ہوئے، الیکشن کمیشن نے کیاکیا؟ ایک پارٹی کو ایک طرف کرنا الیکشن کمیشن اور جمہوریت کیلئےٹھیک نہیں، ہم چاہتے ہیں کہ الیکشن کمیشن شفاف انتخابات کروائے۔
عدالت نے فریقین کے دلائل مکمل ہونے کے بعد الیکشن کمیشن کی نظرثانی اپیل پر فیصلہ محفوظ کرلیا تھا۔
واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کو انتخابی نشان بیٹ واپس دینے کے خلاف پشاور ہائیکورٹ میں نظر ثانی اپیل دائر کر رکھی تھی۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات اور انتخابی نشان سے متعلق فیصلے پر نظرِ ثانی کی جائے۔

مزید پڑھیں:  کینسر کا علاج مکمل ہونے کے بعد کیٹ مڈلٹن منظر عام پرآگئیں