صادق خان

مظلوم اولسی تحریک کے بانی صادق خان کی راہداری ضمانت منظور

ویب ڈیسک :مظلوم اولسی تحریک پاکستان کے بانی صادق خان کی راہداری ضمانت منظورکرلی گئی ۔
پشاور ہائیکورٹ کے جج جسٹس وقار احمد نے صادق خان کی راہداری ضمانت کی درخواست پر سماعت کی ۔
عدالت میں درخواست کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ میرے موکل صادق خان کے خلاف لاہور میں مقدمات درج کئے گئے ‘درخواست گزار الیکشن میں چمن بلوچستان سے امیدوار بھی ہیں‘ کاغذات نامزدگی بھی انہی مقدمات کی وجہ سے مسترد ہوئے ہیں ۔
جسٹس وقار احمد نے دلائل سننے کے بعد صادق خان کی راہداری ضمانت منظور کرتے ہوئے 17 جنوری تک متعلقہ عدالت میں پیش ہونے کا حکم دے دیا۔

مزید پڑھیں:  پاکستان مسلم لیگ ن کی صدارت سے شہباز شریف مستعفی