پولنگ سٹیشن نذر آتش

بنگلہ دیش،کئی پولنگ سٹیشن نذر آتش، ریل میں آگ لگنے سے 4افراد جاں بحق

ویب ڈیسک: بنگلہ دیش میں آج اتوار کو ہونے والے عام انتخابات سے ایک روز قبل کئی پولنگ سٹیشن نذر آتش کردئیے گئے جبکہ ریل میں لگنے والی آگ کے نتیجے میں دو بچوں سمیت 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔
خبرایجنسی رائٹرز کے مطابق بنگلہ دیش میں عام انتخابات ہورہے ہیں جبکہ اپوزیشن کی سب سے بڑی جماعت نے بائیکاٹ کردیا ہے
اور اس دوران دارالحکومت ڈھاکا جانے والی بیناپول ایکسپریس میں صبح 9 بجے آگ لگی، جس کے نتیجے میں 8 افراد زخمی بھی ہوئے اور آگ مزید 4 کمپارٹمنٹس تک پھیل گئی۔
وزیرخارجہ اے کے عبدالمومن نے کہا کہ انتخابات سے محض ایک روز قبل ہی اس طرح کا واقعہ پیش آنا اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ جان بوجھ کر انتخابات اور ملک کے جمہوری عمل کے تحفظ اور سلامتی کو نقصان پہنچانا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس افسوس ناک واقعے کی منصوبہ بندی ان لوگوں نے کی جن کے غلط ارادے ہیں اور ہمارے جمہوری اقدار کو نشانہ بنانا چاہتے ہیں لیکن حکام اس کے ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لا کھڑا کریں گے۔
حکام نے بتایا کہ ریل حادثے میں زخمی ہونے والے 8 افراد کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے اور انہیں طبی امداد دی جارہی دوسری جانب مرکزی اپوزیشن جماعت بنگلہ دیش نیشنل پارٹی نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ ووٹنگ میں حصہ نہ لیں اور ملک بھر میں دو روزہ ہڑتال کا اعلان بھی کردیا ہے۔
بنگلہ دیش کی حزب اختلاف کی سب سے بڑی جماعت بی این پی کا گزشتہ 3 انتخابات میں یہ ان کا دوسری مرتبہ بائیکاٹ ہے اور وزیراعظم حسینہ واجد کی جماعت عوامی لیگ پر الزام عائد کیا کہ وہ مسلسل چوتھی مرتبہ حکومت حاصل کرنے کے لیے دھاندلی زدہ ووٹنگ کو قانون شکل دینے کی کوشش کر رہی ہے۔

مزید پڑھیں:  غزہ : اسرائیل پناہ گزین سکول پر حملہ،بچوں سمیت 30فلسطینی شہید