پرنیپالی کرکٹر سندیپ لمیچھانے کو 8 برس قید کی سزا

ویب ڈیسک: نیپال کے کرکٹر سندیپ لمیچھانے کو نوجوان لڑکی سے جنسی زیادتی کا جرم ثابت ہونے پر عدالت نے 8 سال قید کی سزا سنا دی۔
میڈیا کے مطابق کھٹمنڈو کی ضلعی عدالت نے قرار دیا کہ یہ ثابت ہوچکا تھا کہ سندیپ لمیچھانے نے اگست 2022 میں کھٹمنڈو کے ہوٹل میں 17 سالہ لڑکی سے جنسی زیادتی کی۔
گرفتاری کے بعد جنوری 2023 میں انہیں عدالت نے ضمانت پر رہا کردیا تھا۔
ضمانت پر رہا ہونے کے بعد سندیپ لمیچھانے بین الاقوامی ٹورنامنٹس میں اپنی قومی ٹیم کی نمائندگی کرتے رہے۔ انہوں نے آخری میچ نومبر2023 میں منعقدہ ٹی ٹوینٹی ایشیا فائنلز میں اومان کے خلاف کھیلا تھا۔
ڈسٹرکٹ اٹارنی کی جانب سے نیشنل پینل ( کوڈ ) ایکٹ 2017 کے تحت کرکٹر کو 12 سال کی قید کی سزا سنانے کی اپیل کی گئی تھی مگر عدالت نے انہیں آٹھ سال کی سزا سنائی۔

مزید پڑھیں:  ریئل اسٹیٹ سیکٹر بھی آئی ایم ایف کے ریڈار پر آ گیا