کاغذات نامزدگی درست قرار

نواز شریف کے این اے 130سے کاغذات نامزدگی درست قرار

ویب ڈیسک :سابق وزیراعظم و مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کے لاہور سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 130سے کاغذات نامزدگی درست قراردے دیئے گئے ۔
الیکشن ٹربیونل کے جج جسٹس احمد ندیم ارشد نے فیصلہ سناتے ہوئے کاغذات منظور کرنے کے خلاف اپیل خارج کردی ۔
اشتیاق چوہدری ایڈووکیٹ نے نوازشریف کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کےخلاف اپیل دائرکی تھی۔
خیال رہے کہ نواز شریف این اے 130 لاہور اور این اے 15 مانسہرہ سے عام انتخابات میں حصہ لیں گے۔

مزید پڑھیں:  صدرمملکت سے گورنر خیبرپختونخوا علی فیصل کنڈی کی ملاقات