لکی مروت میں آپریشن

لکی مروت میں آپریشن:2دہشت ہلاک‘2جوان شہید

ویب ڈیسک :لکی مروت میں سیکورٹی فورسز کا آپریشن ‘ دو دہشت گرد ہلاک ‘ فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے دو جوان بھی شہید ہو گئے ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سیکورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانوں کا پتہ لگا کر بھر پورکارروائی کی جس کے نتیجے میں دو دہشتگردوں کو ہلاک کیا گیا ‘ مارے جانے والے دہشتگردوں کی شناخت آفتاب ملنگ اور مسعود شاہ کے نام سے ہوئی ۔
ہلاک کئے گئے دہشت گرد سیکورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں کے ساتھ ساتھ معصوم شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں بھی سرگرم رہے‘قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا ہے۔
ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ فائرنگ کے تبادلے میں دو بہادر سپاہی محمد افضل عمر 29 سال؛ رہائشی ضلع بھمبر، آزاد کشمیر اور سپاہی ابرار حسین عمر 27 سال رہائشی ضلع مانسہرہ نے بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں پائے جانے والے دہشت گردوں کے خاتمے کے آپریشن جاری ہے ۔
کیونکہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں اور ہمارے بہادر سپاہیوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

مزید پڑھیں:  علی امین گنڈاپور کیخلاف الیکشن کمیشن میں درخواستوں پر کارروائی روک دی گئی