ایمل ولی

ایمل ولی نے چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ سے معذرت کرلی

ویب ڈیسک :عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر ایمل ولی خان نے چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ سے معذرت کرلی ۔
ایمل ولی خان نے اس حوالے سے اپنے ایک ویڈیو بیان جاری کیا جس میں انہوں نے باقاعدہ طورپر چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ سے معذرت کرلی ہے ۔
قبل ازیں آج پشاور ہائیکورٹ میں پیشی کے موقع پر چیف جسٹس کے سامنے معافی مانگی لیکن باہر آکر پریس کانفرنس میں کہا کہ میں نے معافی نہیں مانگی اپنے بیان پر قائم ہوں ۔
واضح رہے چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ محمد ابراہیم خان نے توہین عدالت کیس میں عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے مرکزی رہنما ایمل ولی خان کو پریس کانفرنس میں تردیدی بیان جاری کرنے کا حکم دیا تاہم اے این پی رہنما عدالتی حکم رد کردیا تھا ۔

مزید پڑھیں:  پنجاب اسمبلی کا اجلاس آج 11بجے طلب، ایجنڈا جاری