خیبرپختونخوا میں سیاسی جماعتوں کے امیدواروں کو ٹکٹوں کا اجراء

ویب ڈیسک: ملک بھر میں ہونے والے الیکشن 2024ء کے قریب آتے ہی میدان گرم ہونا شروع ہو گیا ہے۔ خیبرپختونخوا میں سیاسی جماعتوں کی جانب سے اپنے امیدواروں کو ٹکٹوں کا اجراء کر دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق ضلع صوابی میں تحریک انصاف نے 2 قومی اور 5 صوبائی اسمبلی کے امیدواروں کو ٹکٹوں کا اجراء کر دیا. این اے 19 سے سابق سپیکر اسد قیصر، این اے 20 سے سابق صوبائی وزیر شہرام ترکئی کو ٹکٹ جاری کردیا گیا۔ صوبائی اسمبلی کی نشستوں پی کے 49 سے سابق ایم پی اے رنگیز خان، پی کے 50 سے سابق ایم پی اے عاقب اللہ خان، پی کے 51 سے سابق ایم پی اے عبدالکریم خان، پی کے 52 سے فیصل خان ترکئی اور پی کے 53 سے مرتضیٰ خان ترکئی کو ٹکٹ جاری کر دیئے گئے ہیں۔
ضلع مالاکنڈ سے جمعیت علمائے اسلام ف نے بھی امیدواروں کے ناموں کااعلان کردیا۔ ان کی جانب سے قومی اسمبلی کی نشست این اے 9 کیلئے مفتی کفایت اللہ امیدوارنامزد کر دیئے گئے ہیں جبکہ پی کے 23 پر حق نواز خان ایڈووکیٹ اور پی کے 24 پر مولانا عمران ہلالی امیدوار نامزد کر دیئے گئے۔
اسی ضلع مالاکنڈ سے عوامی نیشنل پارٹی نے انہی نشستوں پر اپنے امیدوار نامزد کر دیئے . این اے 9 کیلئے اعجازعلی خان ، پی کے 24 کیلئے ارشاد خان مہمند اور پی کے 23 کیلئے اظہار خان امیدوار منتخب کر دیئےگئے ۔
جماعت اسلامی نے ایک قومی اور 2 صوبائی حلقوں سے امیدوار میدان میں‌اتار دیئے۔ ان میں‌مالاکنڈ این اے 9 کیلئے مولانا جمال الدین جبکہ پی کے 24 سے رضوان اللہ مہمند جبکہ پی کے 23 سے شہاب حسین کے نام شامل ہیں.
ضلع چارسدہ سے پاکستان تحریک انصاف نے 2 قومی اور 5 صوبائی حلقوں کے لیے امیدواروں کا اعلان کردیا۔ ان میں این اے 24 کے لئے انور تاج اور این اے 25 کے لیے فضل محمد خان امیدوار ہونگے۔ صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی کے 62 کے لئے خالد خان مہمند، پی کے 63 کے لیے ارشد علی عمرزئی، پی کے 64 کے لیے حمزہ نصیر خان، پی کے 65 کے لیے فضل شکور خان اور پی کے 66 کے لئے عارف احمد زئی کو ٹکٹ جاری کر دیئے گئے۔
ضلع مردان میں پی ٹی آئی نے 11 امیدواروں کو ٹکٹوں کا اجراء کر دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق این اے 21 پر مجاہد خان، این کے 22 پر عاطف خان، این اے 23 پر علی محمد خان جبکہ صوبائی حلقہ پی کے 54 پر زرشاد خان، پی کے 55 پر طفیل انجم،پی کے 56 پر امیر فرزند، پی کے 57 پر ظاہر شاہ طورو، پی کے 58 پر عبدالسلام، پی کے 59 پر طارق اریانی، پی کے 60 سے سابق ایم پی اے افتخار مشوانی جبکہ پی کے 61 پر سابقہ ضلع ناظم اختشام ایڈوکیٹ قسمت آزمائی کریں گے۔
ضلع خیبر کی تحصیل جمرود سے پاکستان تحریک انصاف نے امیدواروں کو ٹکٹ جاری کردئیے۔ ان میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 27 پر حاجی اقبال آفریدی کو ٹکٹ جاری کردیا گیا۔ ان کے علاوہ صوبائِی حلقہ پی کے 69 پر علامہ عدنان قادری، پی کے 70 پر سہیل آفریدی اور پی کے 71 پر عبدالغنی آفریدی نامزد کر دیئَے گئے۔

مزید پڑھیں:  پشاور سمیت خیبر پختونخوا بھر میں ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کا کامیاب انعقاد