چارسدہ، سیاسی دنگل کیلئے مدمقابل امیدواروں کی تفصیلات جاری

ویب ڈیسک: الیکشن 2024ء کے دوران ضلع چارسدہ میں سیاسی دنگل کیلئے میدان میں موجود امیدواروں کی تفصیلات جاری کر دی گئی ہیں۔
ذرائع کے مطابق این اے 24 چارسدہ ٹو پر سابق وزیراعلی و سابق وفاقی وزیر داخلہ قومی وطن پارٹی کی مرکزی چیئرمین آفتاب احمد خان شیرپاؤ ، مفتی گوھر علی (جے یوآئی )،عرفان علی (اے این پی )، سابق ایم این اے انور تاج (پی ٹی آئی)، فرخ خان ایڈووکیٹ (پی ایم ایل ن)، شازیہ طہماش (پی پی پی)، حاجی سمیع اللہ (جماعت اسلامی) مدمقابل آ گئے۔
این اے 25 چارسدہ ٹو پر اے این پی کے صوبائی صدرایمل ولی خان ، سابق ایم این اے مولانا گوھر شاہ (جے یوآئی)، سابق ایم این اے فضل محمد خان (پی ٹی آئی)، آفتاب عالم (پی پی پی)، قیصر جمال ھشتنعرے (کیو ڈبلیو پی)، قاسم علی (پی ایم ایل ن)، مصور شاہ درانی (جماعت اسلامی) آمنے سامنے ہیں۔
ضلع چارسدہ کے صوبائِی حلقے پی کے 62 چارسدہ ون پر کیو ڈبلیو پی کے صوبائی صدر سکندر حیات شیرپاؤ، مولانا کمال شاہ ( جے یوآئی)، گل بادشاہ (اے این پی)، سابق ایم پی اے خالد خان مہمند (پی ٹی ائی)، ننگیال آعظم خان (پی پی پی)، شیراز حسن پراچہ (پی ایم ایل ن) اور جماعت اسلامی کے مولانا سیف الرحمن کے مابین کانٹے کا مقابلہ ہوگا۔
پی کے 63 چارسدہ ٹو پر سابق تحصیل ناظم یحییٰ جان ( کیو ڈبلیو پی)، ڈاکٹر الہیٰ جان( جے یوآئی)، سابق ایم پی اے شکیل بشیر خان عمر زئی (اے این پی)، سابق مشیر ارشد علی (پی ٹی ائی)، آفتاب عالم (پی پی پی)، اسد شمشیر خان (پی ایم ایل ن) اور شاہ حسین ایڈوکیٹ جماعت اسلامی پنجہ آزمائی کرینگے۔
پی کے 64 چارسدہ 3 پر آصف کمال خان (کیو ڈبلیو پی)، سابق صوبائی وزیر بیرسٹر ارشد عبداللہ ( جے یوآئی)، سابق صوبائی وزیر سلطان محمد خان (اے این پی)، خمزہ نصیر خان ایڈووکیٹ (پی ٹی ائی)، آفتاب عالم (پی پی پی)، فواد احسان (پی ایم ایل ن) اور سیف اللہ درانی (جماعت اسلامی) قسمت آزمائی کرینگے۔
پی کے 65 چارسدہ 4 پر میاں ارشد جان (کیو ڈبلیو پی)، محمد احمد خان (جے یوآئی)، شہزاد الدین (اے این پی)، سابق صوبائی وزیر فضل شکور خان (پی ٹی ائی)، سید ظفر علی شاہ (پی پی پی)، فرخ خان ایڈووکیٹ (پی ایم ایل ن)، الف خان (ٹی ایل پی ) اور جماعت اسلامی کے مصباح اللہ کے مابین زور کا جوڑ پڑے گا۔
ضلع چارسدہ کے صوبائِی حلقہ پی کے 66 چارسدہ 5 پر محمد الیاس خان (کیو ڈبلیو پی)، ظفر علی خان (جے یوآئی)، میاں معراج خان (اے این پی)، سابق مشیر عارف احمد زئی (پی ٹی ائی)، سید باقر شاہ (پی پی پی)، فرخ خان (پی ایم ایل ن) اور خداداد خان (جماعت اسلامی) مدمقابل آ گئے ہیں۔
یاد رہے کہ ضلع چارسدہ کیلئے الیکشن 2024ء میں مدمقابل امیدواروں کی تفصیلات جاری کر دی گئی ہیں۔

مزید پڑھیں:  پنجاب اسمبلی میں افغان قونصل جنرل کیخلاف قرارداد متفقہ منظور