‘آفتاب شیرپاﺅ

انتخابات اپنی مقررہ تاریخ پر ہونے چاہئیں‘آفتاب شیرپاﺅ

ویب ڈیسک :قومی وطن پارٹی کے مرکزی چیئرمین آفتاب احمد خان شیرپاﺅ نے کہا ہے کہ انتخابات اپنی مقررہ تاریخ پر ہونے چاہئیں ‘مزید تاخیر سے سیاسی و معاشی عدم استحکام بڑھنے کا خدشہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ انتخابات کے بعد تمام سیاسی جماعتوں کو مل کر ملکی معیشت میں بہتری اور امن و امان کی صورتحال بہتر بنانے پر توجہ مرکوز کرنی چاہئے کیونکہ عوام کومہنگائی وبے روزگاری جیسے مسائل کا سامنا ہے لہٰذا انہیں ریلیف فراہم کرنے کیلئے سب کو مل جل کر کام کرنا ہوگا۔
آفتاب شیرپاﺅ کا مزید کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا کی مالی حالت اور معیشت تسلی بخش نہیں جس کی وجہ سے عوام کو کئی مسائل کا سامنا ہے۔
مفاد عناصر ایک بار پھر کھوکھلے نعروں کے ذریعے عوام کو گمراہ کرنے کیلئے انتخابی میدان کھود پڑے ہیں‘عوام کو اپنے مستقبل کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے سوچ سمجھ کر اپنی حق رائے دہی کا استعمال کرنا چاہیے۔

مزید پڑھیں:  ایران : کوئلے کی کان میں دھماکہ ،51کان کن ہلاک