پی ٹی آئی ٹکٹ ہولڈرز کو آزاد حیثیت سے انتخابی نشانات الاٹ

ویب ڈیسک: بلے کا نشان چھن جانے کے بعد پی ٹی آئی ٹکٹ ہولڈرز کو آزاد حیثیت سے انتخابی نشان جاری کر دیئے گئے ہیں۔
پارٹی چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان کو چینک، علی امین گنڈاپور کو بوتل، اسد قیصر کو ویل چیئر، شیر افضل مروت کو کونج، تیمور جھگڑا کو میز، عاطف خان کو درانتی کا نشان دیدیا گیا۔
پی ٹی آئی کے دیگر امیدواروں کو ریکٹ، انار، گھڑیال، کبوتر، ہتھ ریڑھی، مرغی، چارپائی اور ہوائی جہاز کے نشانات الاٹ کئے گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کی جانب سے جن امیدواروں کو ٹکٹ جاری کئے گئے تھے ان میں تحریک انصاف کے چترال سے قومی اسمبلی این اے ون کے امیدوار عبداللطیف کو بوتل کا نشان الاٹ،صوبائی اسمبلی پی کے ون کی امیدوار ثریا بی بی کو مرغی کا نشان دیا گیا،صوبائی اسمبلی پی کے ٹو کے امیدوار فتح الملک علی ناصر کو انتخابی نشان انار کا انتخابی نشان الاٹ کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی ٹکٹ ہولڈرز کی فہرست میں شامل دیگر امیدواروں کو بھی آزاد حیثیت سے الیکشن کیلئے مختلف نشانات الاٹ کئے گئے ہیں ان میں سوات میں این اے ٹو پر ڈاکٹر امجد کو چائے جوش ،این اے تھری پر سلیم الرحمن کو چمٹا جبکہ این اے فور پر سہیل سلطان کو بکری ، پی کے 4پر علی شاہ خان کو کھسہ، پی کے 5پر اختر خان ایڈووکیٹ کو پریشر ککر، پی کے 6پر فضل حکیم کو بھی پریشر ککر ،پی کے 7 پر ڈاکٹر امجد علی کو توا، پی کے 8پر حمیدالرحمان کو زبان ،پی کے 9پر سلطان روم کو ہری مرچ جبکہ پی کے 10پر محمد نعیم کو فرائی پین کا نشان مل گیا۔
شانگلہ میں پی ٹی آئی امیدوروں این اے 11 سے سید فرین کو جہاز، پی کے 28 شوکت علی یوسفزئی کو ریکٹ، پی کے 30 ایڈوکیٹ صدر رحمان کو گھڑی،پی کے 29 عبدالمنعم کو آنار کا نشان دیا گیا ہے ۔بونیر میں پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان کو این اے 10سے چینک ،ریاض خان کو پی کے 26 سے گھڑیال، سید فخر جہان کو پی کے 26 سے چارپائی جبکہ کبیر خان کو پی کے 28 سے ہینڈ پمپ کا انتخابی نشان دیا گیا۔نوشہرہ میں تحریک انصاف کے امیدواروں کو آزاد حیثیت سے انتخابی نشانات الاٹ کردیئے گئے۔
این اے 33 پر سید شاہ احد کو پرنٹر، این اے 34 پر ذوالفقار علی کو گھڑی کا نشان مل گیا۔ پی کے 85 پر زرعالم خان کو پنکھا، پی کے 86 پر ادریس خٹک کو کبوتر ، پی کے 87 پر میاں خلیق الرحمان کو فاختہ ،پی کے 88 پر میاں عمر کو بیج اورپی کے 89 پر اشفاق احمد کو گھڑی کا نشان مل گیا۔صوابی میں این اے 19 سے سابق سپیکر اسد قیصر کو ویل چیئر ، این اے 20سے شہرام ترکئی کو فاختہ ،پی کے 49سے رنگیز احمد کو فاختہ ، عاقب اللہ خان کو پی کے 50سے مور،پی کے 51میں عبدالکریم کو کیتلی،پی کے 52سے فیصل ترکئی کو گھڑیال اورپی کے 53سے مرتضی ترکئی کو پیا لہ کا نشان مل گیا۔
مردان میں این اے 21سے مجاہد خان کو فاختہ،این اے 22 عاطف خان کو درانتی، این اے 23 علی محمد خان کو ڈالفن، پی کے 54 زرشاد خان کو چارپائی ،پی کے 55 طفیل انجم کو تکیہ،پی کے 56 امیر فرزند خان کو چارپائی،پی کے 57 ظاہر شاہ طورو کو ہوائی جہاز، پی کے 58 عبدالسلام آفریدی کو فاختہ ،پی کے 59 طارق اریانی کو ویل چیئر ، پی کے 60 افتخارعلی مشوانی کو پنکھا اور پی کے 61 احتشام خان ایڈوکیٹ کو فاختہ کا نشان دے دیا گیا۔
پشاور میں پی کے 72سے محمود جان کو گھڑیال ،پی کے 73 سے علی زمان کو مور ، پی کے 74ارباب جہانداد کو گھڑیال، پی کے 75سے ملک شہاب کو نعل، پی کے 76 سے سمیع اللہ کو چارپائی، پی کے 77 سے شیر علی آفریدی کو گھڑیال، پی کے 79تیمور جھگڑا کو میز، پی کے 81نورین عارف کو فاختہ، پی کے 82کامران بنگش کو وائلن ،پی کے 83مینا خان آفریدی ہتھ گاڑی اور پی کے 84فضل الٰہی کو بیج کا انتخابی نشان دیا گیا ہے۔
این اے 28ساجد نواز کو کی چین، این اے 29عامر ایوب اور این اے 30شاندانہ گلزار کو پیالہ، این اے 31شیر علی ارباب کو ٹریفک لائٹ اور این اے 32آصف خان کو ہتھ ریڑھی کا نشان دیا گیا ۔بنوں میں این اے 39 پر مولانا نسیم علی شاہ کو فاختہ ،پی کے 100 پر پختون یار خان کو بھی فاختہ ، پی کے 102 پر ملک عدنان خان کو چینک، پی کے 101 پر شاہ محمد خان وزیر کو پلنگ اورپی کے 99 پر زاہد اللہ خان کو مور کا انتخابی نشان دیا گیا۔
شیر افضل مروت کو لکی مروت سے قومی اسمبلی کیلئے کونج ، این اے11سے حاجی سیدفرین کو ہوائی جہاز ، مہمندسے این اے 26 ساجد خان کو جہاز ،پی کے 68 پر ڈاکٹر اسرار کو ریکٹ ،پی کے 67پر ملک محبوب شیر کو وکٹ کا نشان جاری کیا گیا۔

مزید پڑھیں:  غزہ : اسرائیل پناہ گزین سکول پر حملہ،بچوں سمیت 30فلسطینی شہید