سی این جی بندش، فان گیس کی قیمت کو پر لگ گئے

ویب ڈیسک: سی این جی کی بندش کے باعث پشاورمیں ہزاروں کی تعداد میں ٹرانسپورٹرز نے موٹر سائیکل لوڈر، رکشے اور ٹیکسی گاڑیاں فان گیس پر منتقل کردیں۔ اس صورتحال میں گھریلو اور کمرشل صارفین کےساتھ ساتھ پبلک ٹرانسپورٹ کا انحصار بھی فان گیس پر ہو گیا ہے۔
اس صورت میں طلب بڑھنے کے باعث فان گیس کی قیمت میں 40 روپے فی کلو اضافہ ہو گیا ہے۔ واضح رہے کہ گیس کے بحران کی وجہ سے وفاقی حکومت نے پشاورمیں ایک ماہ کیلئے سی این جی سٹیشنوں کو بند کردیا ہے۔
سی این جی بندش کے بعد ٹرانسپورٹرزنے15سو سے 2 ہزار روپے قیمت کی گیس کٹس لگاکر اپنی گاڑیوں کو سی این جی سے فان گیس پر منتقل کردیاہے۔
دوسری جانب شہر کے مختلف علاقوں میں کھلے عام دکانوں پر گاڑیوں میں گیس بھرنے کا سلسلہ جاری ہے اور بعض بازاروں میں سوزوکی پک اپ اور موٹر سائیکل رکشاﺅں کو بھی فان گیس پر منتقل کرنے کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے۔
اس صورتحال میں فان گیس کی طلب میں اضافہ ہو رہاہے۔ سی این جی بحران کی وجہ سے ٹرانسپورٹ گاڑیوں میں تین سے پانچ کلو گرام کے سلنڈر استعمال کئے جارہے ہیں اور قیمتیں بھی فی کلوگرام 40 روپے زیادہ ہوگئی ہیں جس پر ٹریفک پولیس اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے چشم پوشی اختیارکی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  دی لیجنڈ آف مولا جٹ بھارت میں ریلیز نہیں ہونے دینگے، راج ٹھاکرے