سعودی لینڈ فورسز کی

پاک فوج اور رائل سعودی لینڈ فورسز کی مشترکہ جنگی مشقیں

ویب ڈیسک: پاک فوج اور رائل سعودی لینڈ فورسز کی مشترکہ جنگی مشقوں کا مقصد عسکری تعاون کو بڑھانا ہے.
پاک فوج اور رائل سعودی لینڈ فورسز کی مشترکہ جنگی مشقیں اوکاڑہ گیریژن اور خیرپور ٹامیوالی میں ہوں گی۔
مشترکہ جنگی مشقی تربیت 45 دن تک جاری رہے گی۔
پاک فوج اور رائل سعودی لینڈ فورسز (RSLF) کے درمیان موجودہ عسکری تعاون کو بڑھانے اور مزید فروغ دینے کیلئے رائل سعودی لینڈ فورسز کا دستہ لاہور ایئر بیس پہنچ گیا۔
پاکستان کی جانب سے اعلی فوجی حکام نے ایئربیس پر سعودی فورسز کا پرتپاک استقبال کیا۔
دونوں افواج مشترکہ مشقی تربیت اوکاڑہ گیریژن اور خیرپور ٹامیوالی میں کریں گی۔
مشترکہ مشقوں کا مقصد ایک جامع تربیتی پروگرام کے ذریعے عسکری تربیت، ہنر اور مہارت کو آپس میں بانٹنا ہے۔

مزید پڑھیں:  پی ٹی آئی جلسے میں لوگوں کو دیہاڑی پر لے جایا جاتا ہے، امیر مقام