انتخابی نشانات بدلنے پر

انتخابی نشانات بدلنے پر الیکشن کمیشن نے پابندی لگا دی

ویب ڈیسک: انتخابی نشانات بدلنے پر الیکشن کمیشن نے پابندی لگا دی ہے۔
الیکشن کمیشن نے انتخابی نشان سے متعلق صوبائی الیکشن کمشنر، ریٹرننگ آفیسرز اور ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسرز کو ہدایات جاری کر دیں۔
ترجمان الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ بیلٹ پیپرز کی چھپائی شروع ہو چکی ہے، ہو سکتا ہے انتخابی نشان کی تبدیلی ممکن نہ ہو سکے۔
الیکشن کمیشن نے مزید کہا ہے کہ اس مرحلہ میں انتخابی نشان کی تبدیلی سے اجتناب کیا جائے، اگر کوئی تبدیلی لازم درکار ہو تو کمیشن سے پیشگی اجازت لی جائے۔
یاد رہے گزشتہ روز پاکستان پیپلز پارٹی کی نائب صدر وسینیٹر شیری رحمان نے پنجاب میں اپنی پارٹی کے اُمیدواروں کے انتخابی نشان تیر میں رد وبدل پر تشویش کا اظہار کیا تھا۔

مزید پڑھیں:  یونیورسٹی کیمپس پشاور کے اندر روٹی کی قیمت میں کمی کردی گئی