ٹیکس چوروں کے

ٹیکس چوروں کے یوٹیلیٹی کنکشنز منقطع اور موبائل سمز بلاک کرنے کا فیصلہ مؤخر

ویب ڈیسک: ٹیکس چوروں کےیوٹیلیٹی کنکشنز منقطع اور موبائل سمز بلاک کرنے کا فیصلہ فی الحال مؤخر کردیا گیا۔
ذرائع ایف بی آر کے مطابق نان فائلرز کیخلاف انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 کی شق 114B کے تحت کارروائی کی جانی تھی۔
ٹیکس چوروں کے کیخلاف ایکشن لینے سے قبل انکم ٹیکس جنرل آرڈر تیار نہیں کیا جاسکا۔
نان فائلرز کیخلاف اقدامات سے ایف بی آر کو عدالتوں سے قانونی معاملات کا سامنا کرنا پڑسکتا تھا۔
ذرائع کے مطابق ایف بی آر لیگل ایشوز کے مسائل اور ڈیٹا مکمل نہ ہونے کے باعث نان فائلرز کیخلاف ایکشن نہیں لے سکا۔

مزید پڑھیں:  لبنان کو ایک اور غزہ بننے نہیں دیا جاسکتا : اقوام متحدہ